ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / بی جے پی رکن نے اپنی ہی حکومت کی کشمیر معاملے سے نمٹنے کی حکمت عملی پر سوال اٹھایا

بی جے پی رکن نے اپنی ہی حکومت کی کشمیر معاملے سے نمٹنے کی حکمت عملی پر سوال اٹھایا

Fri, 05 Aug 2016 20:42:32    S.O. News Service

نئی دہلی، 5 ؍اگست(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا )لوک سبھا میں بی جے پی کے ایک رکن نے کشمیر کی موجودہ صورت حال سے نمٹنے کے اپنی ہی حکومت کے طور طریقوں پر سوال کھڑا کردیا ہے اور کہا کہ یہ حکمت عملی غلط ہے اور علیحدگی پسندوں اوردہشت گردوں سے سختی سے نمٹا جانا چاہیے ۔وقفہ صفر کے دوران بی جے پی رکن آر کے سنگھ نے کہا کہ جموں و کشمیر حکومت میں ایک وزیرپرحال ہی میں بم سے حملہ کیاگیااورپولیس اہلکاروں کو بھی نشانہ بنایا جا رہا ہے، ہنگامہ خیز صورت حال کے پیش نظر کچھ پولیس چوکیوں کو بھی خالی کرایا گیا ہے۔انہوں نے کہاکہ ابھی حکومت کی کشمیر پر حکمت عملی غلط ہے،علیحدگی پسندوں اور کچھ شدت پسندوں سے نمٹنے کا طریقہ ٹھیک نہیں ہے۔سنگھ نے دعوی کیا کہ کشمیر میں عوام کی اکثریت امن اور روزگار چاہتی ہے اور وہ تشدد کے خلاف ہے، کچھ گنے چنے دہشت گردوں نے لوگوں کو ڈرا دھمکا کر خوف کا ماحول پیدا کیا ہے۔انہوں نے کہاکہ علیحدگی پسندوں پرمقدمہ چلایاجاناچاہیے۔حوالہ کے ذریعے رقم کے بہاؤ پر روک لگائی جانی چاہیے اور سرحدوں کا محاصرہ کیا جانا چاہیے ۔


Share: